اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر وزیراعظم کا خراج

   

نئی دہلی27جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمارے پیارے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ انہیں ایک متاثر کن دور اندیش، ایک شاندار سائنسدان، ایک رہنما اور ایک عظیم محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے ۔ ملک کے تئیں ان کی لگن مثالی ہے ۔ ان کے خیالات ہندوستان کے نوجوانوں کو ایک ترقی یافتہ اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں تعاون دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔اے پی جے عبدالکلام نے 2002ء سے 2007ء تک ملک کے گیارہویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اے پی جے عبدالکلام نے ہندوستان کے میزائیل اور دفاعی نظام کو طاقتور بنانے میں اہم رول ادا کیا۔