حیدرآباد۔نامپلی کورٹ کے سیشن جج نے آندھرا پردیش کی سابق وزیر اکھیلا پریہ کی مشروط ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ بوئن پلی میں پراوین راؤ اور ان کے دو بھائیوں کے اغوا ء کے معاملہ میں پولیس نے دو ہفتے قبل انہیں گرفتار کیا تھا اور عدالتی تحویل میں دیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اکھیلا پریہ کو چنچل گوڑہ خواتین جیل میں رکھا گیا تھا اور نامپلی کریمنل کورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے ان کی مشروط ضمانت منظور کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اکھیلا پریہ کو ہر پیر کو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں حاضری دینی ہوگی۔