امراوتی 12 جون ( پی ٹی آئی ) اے پی حکومت نے آج سرکاری ملازمین اور عہدیداروں کے ریاست سے باہر سفر پر امتناع عائد کردیا ہے تاکہ کورونا کے پھیلاو پر قابو پایا جاسکے ۔ چیف سکریٹری نیلم ساہنی نے ملازمین و عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں بھی اپنی نقل و حرکت کو کم سے کم کریں اور تحریری اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر سے بھی باہر نہ جائیں۔ اب تک اے پی سکریٹریٹ کے چھ ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ یہ لوگ حیدرآباد کا اکثر سفر کرتے تھے ۔