اے پی سیلاب متاثرین میں آج سے اشیائے ضروریہ کی تقسیم

   

وجئے واڑہ 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کے سیلاب متاثرین میں اشیائے ضروریہ کٹس کی تقسیم جمعہ سے عمل میں لائی جائے گی ۔ وزیر سیول سپلائز این منوہر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ابتدائی مرحلہ میں 50 ہزار خاندانوں میں یہ کٹس تقسیم کرنا چاہتی ہے جو بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔