اے پی : مائیگرنٹ ورکرس کیلئے ہر 50 کیلومیٹر پر غذا و پانی کی سہولت

   

امراوتی 13 مئی ( پی ٹی آئی ) تارک وطن مزدوروں کے مسائل اور تکالیف کو پیش نظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ہر 50 کیلومیٹر پر غذا ‘ پانی و بنیادی ضرورت کی اشیا کی فراہمی کیلئے مراکز قائم کریں۔ کہا گیا ہے کہ اپنے آبائی مقامات کو پیدل جانے والے افراد کو اس سے راحت مل سکتی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ عہدیدار ان ورکررس کو سفر کی سہولت ان کے آبائی مقام تک پہونچانے بھی ایک ایکشن پلان تیار کریں تاکہ انہیں طویل فاصلہ پیدل چلنا نہ پڑے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سڑکوں پر ان ورکرس کے پیدل سفر کی تصاویر سے مضطرب جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر 50 کیلو میٹر کے فاصلے پر ان ورکرس کو کھانا ‘ پانی اور دوسری بنیادی اشیا کی فراہمی کیلئے مراکز قائم کریں۔