اسکولوں کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی فراہمی، چیف منسٹر کی ہدایت
حیدرآباد۔23 ۔جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے 16 اگست سے اسکولوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے میں عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ وزیر تعلیم اے سریش نے بتایا کہ اسکولوں میں حکومت کی نئی اسکیم پر عمل آوری کا چیف منسٹر نے جائزہ لیا ہے ۔ اسکیم کے 16 اگست کو آغاز کی تمام تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 15,000 اسکولوں میں اسکیم پر عمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں 16000 اسکولوں کی نشاندہی کی گئی۔ اسکیم کے تحت پری پرائمری تا انٹر میڈیٹ طلبہ کا احاطہ کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 16 اگست سے نئی تعلیمی پالیسی پر عمل کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں ماہرین سے مشاورت مکمل ہوچکی ہے ۔ اسکیم کے تحت اسکولوں کی ترقی اور بہتر انفراسٹرکچر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ حکومت نے 16 اگست کو اسکیم کا آغاز جشن کی طرح منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔