اے پی میں 17 آئی پی ایس افسران کے تبادلے

   

Ferty9 Clinic

پانچ افسران کا ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ تبادلہ
امراوتی۔ 23 جون (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت نے عہدیداروں کی سطح پر ردوبدل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کو مزید 17 آئی پی ایس عہدیداران کا تبادلہ کردیا جن میں وہ پانچ افسران بھی شامل ہیں جن کا ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ تبادلہ عمل میں آیا۔ علاوہ ازیں دیگر تین افسران کو جو تعیناتی کے منتظر تھے، مختلف عہدوں پر متعین کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس رتبہ کی آئی پی ایس افسر اے آر انورادھا جو 1987 بیاچ سے تعلق رکھتی ہیں، بحیثیت ڈائریکٹر جنرل اے پی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سرویس تعینات کی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتہ ان کا پرنسپال سیکریٹری (داخلہ) کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا تھا۔ وشاکھاپٹنم پولیس کمشنر مہیش چندر لڈھا (1998) کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ راجیو کمار مینا (1995) کو تعینات کیا گیا ہے۔ لڈھا کو انسپکٹر جنرل پولیس (پرسونل) ریاستی ہیڈکوارٹرس مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری ایل وی سبرامنیم کی طرف سے احکام جاری کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی رینک کے افسر این بالا سبرامنیم (1994) کو سی ای او ای ۔ پرگتی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے اور مزید تعیناتی کیلئے محکمہ نظم و نسق عامہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کے ہی بیاچ سے تعلق رکھنے والے این سریدھر راؤ جو سکم کیڈر سے تعیناتی پر تھے ، نوقائم شدہ ایکس ۔ کیڈر عہدہ پر بحیثیت ایڈیشنل ڈی جی (بہبود و اسپورٹس) تعینات کئے گئے ہیں۔