اے پی میں آن لائین ویسٹ مینجمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز

   

امراوتی 5 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج ملک کے اولین آن لائین ویسٹ ایکسچینج پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعہ صنعتی زہریلے مادوں کو صد فیصد محفوظ طریقہ سے ضائع کیا جاسکے گا ۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اس پروگرام کا آغاز کیا ۔ نئے تشکیل شدہ اے پی ماحولیاتی مینجمنٹ کارپوریشن کی جانب سے اس پروگرام پر عمل آوری کی جائے گی ۔ ریاستی حکومت کا ادعا ہے کہ یہ پروگرام سبھی فریقین کیلئے بہتر اور موثر بنانے کے مقصد سے ڈیزائین کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے آندھرا پردیش ماحولیاتی بہتری قانون 2020 کو جلد ہی اسمبلی میں منظور کیا جائیگا ۔