امراوتی۔/3جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش میں چہارشنبہ کو ایک ہی دن میں کورونا کے 180 نئے مریضوں کی توثیق ہوئی ہے جس سے ریاست میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3,971 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح اس مہلک وباء سے مرنے والوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے۔ 180 نئے مریضوں میں 79 ریاست کے ہیں جبکہ 7 مریض ایسے ہیں جو بیرونی ممالک کے سفر سے واپس ہوئے ہیں۔94 کا تعلق دیگر ریاستوں سے ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 اموات ہوئی ہیں جبکہ اضلاع کرشنا اور کرنول سے ایک ، ایک مریض کے فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے عوام اور حکام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔