اے پی میں بس حادثہ ‘ کرناٹک کے سات یاتری ہلاک ‘ پانچ زخمی

   

امراوتی 15 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں ایک بس کے کھائی میں گرجانے کے نتیجہ میں کرناٹک کے سات یاتری ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا کرناٹک کے چترا درگ ضلع سے تعلق تھا جو تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مختلف منادر کے دورہ پر تھے ۔ بھدرا چلم میں ایک پہاڑی مندر کا دورہ کرنے کے بعد یہ یاتری آندھرا میں اناورم کے مقام پر ستیہ نارائنا مندر کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ یہ لوگ منی بس میں سفر کر رہے تھے کہ یہ چنتور گھاٹ روڈ پر والمیکی کونڈا کے قریب وادی میں جا گری ۔ چھ یاتری برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک یاتری دواخانہ میں چل بسا ۔ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔ مہلوکین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اور پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ پہلے پولیس نے بس میں سیاحوں کے سفر کرنے کی اطلاع دی تھی ۔