اے پی میں زو پارکس بند

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش کے محکمہ جنگلات نے اعلان کیا کہ ریاست میں کورنا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے تمام زو پارکس بند کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں احکام بھی جاری کردئے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ حکومت نے زو پارکس کے ساتھ ایکو ۔ ٹورازم سنٹرس اور ایکو پارکس وغیرہ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ جنگلات نے زو پارکس میں جانوروں کی صحت کے خصوصی اقدامات کا بھی حکم جاری کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاست میں حکومت نے کورونا وباء میں شدت کو دیکھتے ہوئے ریاست بھر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی خریدی کیلئے صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہی کرفیو میں نرمی دی جا رہی ہے ۔