حیدرآباد27 مئی (یواین آئی) کاکناڈا میں سڑک حادثہ میں تلنگانہ میں برسر خدمت ضلع کورٹ جج موہن راو ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار کو خانگی بس نے ٹکر دے دی جس کے بعد کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور اس کار نے وین کو ٹکر دے دی۔حادثہ میں ضلع جج کے بشمول کار ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔