حیدرآباد۔یکم ڈسمبر(یواین آئی)اے پی کے ضلع گنٹور میں منشیات کے ریاکٹ کا پتہ چلاتے ہوئے پولیس نے 12افراد کے خللاف معاملہ درج کرلیا۔ملزمین کا تعلق سوڈان،تنزانیہ،مصر، نائیجریا اور سعودی عرب سے ہے ۔ان ملزمین میں اے پی کے ضلع گنٹور کے چار افراد بھی شامل ہیں۔پولیس نے ایک اپارٹمنٹ میں منشیات کی تیاری کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا۔