استفادہ کنندگان کو حیدرآباد ، چینائی ، بنگلورو کے ہاسپٹلس میں علاج کی سہولت
امراوتی ۔ یکم ۔ نومبر : ( این ایس ایس): آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج باوقار ’ وائی ایس آر آروگیہ شری اسکیم ‘ کا آغاز کرتے ہوئے حیدرآباد ، چینائی اور بنگلورو شہروں سے مربوط کیا ۔ جس کے نتیجہ میں اب آندھرا پردیش کے آروگیہ شری استفادہ کنندگان ان تین دارالحکومت شہروں میں واقع 130 ٹاپ ہاسپٹلس میں سوپر اسپیشالیٹی علاج کروا پائیں گے ۔ جگن نے کہا کہ آروگیہ شری کے استفادہ کنندگان کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 130 ہاسپٹلس کو پیانل میں شامل کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے ان کے کیمپ آفس سے ایک ویڈیو کانفرنس میں ایم آئی او ٹی ہاسپٹل ، چینائی ، فارٹیس ہاسپٹل ، بنگلور اور میڈکور ہاسپٹل حیدرآباد کے ڈاکٹرس اور چند وائی ایس آر آروگیہ شری استفادہ کنندگان سے بات کی ۔۔