حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر (این ایس ایس) آندھراپردیش کے متعدد سینئر سیاسی قائدین بی جے پی کی طرف سے شروع کردہ مہم ’آپریشن آکرش‘کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ ضلع کڑپہ کے حلقہ اسمبلی میدوکور کے چند سینئر کانگریس قائدین نے بی جے پی کے ریاستی صدر کنا لکشمی نارائنا کی موجودگی میں زعفرانی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ لکشمی نارائنا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی ارکان کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی جماعت ہے۔