امراوتی 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش حکومت نے گورازالا غیر قاننوی کانکنی کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایڈوکیٹ جنرل ایس سری رام نے ہائیکورٹ کو اطلاع دی اور تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپنے ریاستی حکومت کے فیصلے سے واقف کروایا ۔ یہ کروڑہا روپئے کانکنی اسکام ہے ۔ ریاست میں جگن موہن ریڈی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا مقدمہ ہے جس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپی جا رہی ہیں۔ اس کیس میں سابق رکن اسمبلی اور تلگودیشم لیڈر وائی سرینواس راو ملزم ہیں۔