امراوتی 12 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا کے آج 207 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں اس طرح جملہ مریضوں کی تعداد 5,636 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 123 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے ۔ ریاست میں جملہ 4,402 مقامی مریض ہیں جبکہ 1,035 دیگر ریاستوں کے اور 199 بیرونی ممالک سے آئے افراد ہیں۔ اب تک 3,091 افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔