امراوتی۔/3 جون، ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری نیلم سہانے کی میعاد میں تین ماہ کی توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ وہ 30 جون کو سبکدوش ہونے والے تھے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 12مئی کو مرکزی وزارت پرسونل سے میعاد میں توسیع کی درخواست کی تھی۔چیف سکریٹری کا تعلق 1984 آئی اے ایس آفیسرس بیاچ سے ہے۔