اے پی کا چیف منسٹر بننے پون کلیان کا خواب

   

امراوتی۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) جنا سینا پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے پون کلیان نے وعدہ کیا کہ وہ ریاست میں ہر سال 10 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے اور مفت ہیلتھ اسکیم بھی متعارف کرائیں گے جس کے تحت ہر شخص کو 10 لاکھ کا انشورنس حاصل ہوگا۔ 11 اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے پون کلیان نے جنا سینا پارٹی کے پروگراموں کا اعلان کیا۔ جنا سینا نے وعدہ کیا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے کسانوں کو ماہانہ 5,000 کا وظیفہ دیا جائے گا۔