اے پی کابینہ کا 20جنوری کو اجلاس

   

حیدرآباد14جنوری(سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے تین دارالحکومتوں کی ریاستی حکومت کی تجویز کے خلاف جاری کسانوں کے شدید احتجاج کے درمیان اس اہم مسئلہ پر ریاستی کابینہ کا اجلاس 20جنوری کو منعقد کیاجائے گاجس میں اس اہم مسئلہ پر فیصلہ کی توقع ہے ۔سمجھاجاتا ہے کہ اسی دن اسمبلی کا بھی اجلاس ہوگا جس میں اعلی اختیاری کمیٹی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔اس کمیٹی کی جانب سے 17جنوری کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔حکومت نے نئے دارالحکومتوں کے مسئلہ کا جائزہ لینے کے لئے یہ اعلی اختیاری کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی نے کسانوں کودارالحکومت کے مسئلہ پر اپنی تشویش سے واقف کروانے کا موقع دیا ہے ۔ شخصی طورپر یا پھر ای میل کے ذریعہ اس تشویش سے واقف کروایاجاسکتا ہے ۔