اے پی :کورونا سے 8اموات‘ 462 نئے کیس

,

   

حیدرآباد۔اے پی میں کورونا وائرس کے معاملات میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 462نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں کہاگیا کہ ریاست میں نئے معاملات میں اضافہ کے ساتھ اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر9834تک جاپہنچی ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے 8افراد کی موت ہوئی ہے ۔ضلع کرشنا میں تین،کرنول ضلع میں تین،گنٹورضلع میں ایک اور کڑپہ ضلع میں ایک موت واقع ہوئی ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ معاملات مشرقی گوداوری ضلع میں درج کئے گئے ۔اس ضلع میں 87نئے معاملات درج کئے گئے جبکہ سب سے کم ایک معاملہ وجیانگرم ضلع میں درج کیاگیا۔نئے مریضوں میں دوسری ریاستوں سے اے پی آئے 40افراد اور دیگر ممالک سے واپس 15افراد شامل ہیں۔