اے پی کورونا وائرس ے 220 افراد متاثر

,

   

Ferty9 Clinic

۔90 فیصد کسیس کا جماعت کے اجتماع سے واپس شرکاء یا رابطہ سے تعلق
امراوتی 5 ؍ اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش میں ایک ایسے وقت جب خوفناک وباء کورونا وائرس تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے پھیلنے کے سبب متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ‘ ریاستی چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اتوار کو ہدایت کی کہ ریاست تمام اضلاع کے دواخانوں میں کورونا وائرس کے معائنوں کے خصوصی لیاب اور متاثرہ مریضوں کو دوسروں سے الگ تھلگ رکھنے کے لئے خصوصی وارڈس قائم کئے جائیں ۔ ریاست میں اتوار کو رونا وائرس کے مجموعی طور پر 220 کیسیس میں 90 فیصد وہ متاثرین پائے گئے جو جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے یا ان کے قریبی رابطہ میں آنے والوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تبلیغی جماعت کے اجتماع سے واپس آنے والے اور ان کے رابطہ میں آنے والوں کے تمام معائنوں کا عمل فی الفور مکمل کریں ۔ اگلے قدم کے طور پر متاثرین کے ثانوی رابطوں میں آنے والوں کے معائنہ کئے جائیں ۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی آج یہاں اعلی سطحی اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہے تھے جس میں چیف سکریٹری کے جواہر ریڈی نے انہیں مطلع کیا کہ ریاست میں فی الحال 7 لبیارٹیریز کام کر رہے ہیں جو خون یومیہ 900 نمونوں معائنوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ضلع کرنول میں کورونا مثبت کسیس میں ہولناک اضافہ ہوا جہاں ان کی تعداد چار سے بڑھ کر 27 ہوگئی ہے ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ وجئے واڑہ اور وشاکھاپٹنم میں موجود لیابس میں معائنوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔