حیدرآباد۔ کورونا وائرس کے پیش نظر آرٹی سی بسوں کے ٹکٹس کی اجرائی کے عمل کو آسان بنانے کا اے پی حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔اب نقدی سے پاک معاملات کے ذریعہ ٹکٹس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔اس مقصد کے لئے پراتھم ایپ تیار کیاگیا ہے ۔اس ماہ کی 20تاریخ سے اس ایپ کے ذریعہ آرٹی سی بسوں کے ٹکٹس جاری کئے جائیں گے ۔تجرباتی طورپر ابتدا میں 19ڈپوز کے حدود میں اس ایپ کے ذریعہ ٹکٹس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس فون میں ایپ کے ساتھ ساتھ ضروری سافٹ ویر بھی رکھاجائے گا۔