اے پی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، دوبارہ سماعت کرنے ہائی کورٹ کو ہدایت

   

حیدرآباد۔/3 مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں سابقہ حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کی جانچ کیلئے قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ سپریم کورٹ نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل پر آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے حکم التواء سے متعلق عبوری احکامات کو کالعدم کردیا۔ ہائی کورٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر اس مقدمہ کی دوبارہ جانچ کرتے ہوئے فیصلہ سنائے۔ سپریم کورٹ نے تاثر کا اظہار کیا کہ ہائی کورٹ نے جس انداز میں مداخلت کرتے ہوئے عبوری احکامات جاری کئے وہ درست نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر اس معاملہ کی سماعت کی جائے۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس ایم ایم سندریش پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے فیصلہ سنایا۔ ر