اے پی کے اسمبلی حلقوں میں حملوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

   

Ferty9 Clinic

حقائق کا پتہ لگایا جائے گا، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا اعلان
حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں 11 اپریل کو رائے دہی کے دوران اور پھر ضلع گنٹور کے گرجالہ، تناپلی اور نرسا راؤ پیٹ حلقہ جات اسمبلی میں تلگودیشم پارٹی قائدین کی جانب سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین پر کئے گئے حملوں کی سخت مذمت کی اور ان واقعات کے حقائق کا پتہ چلانے کے لئے ایک کمیٹی کا تقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ کمیٹی تین حلقہ جات اسمبلی کا دورہ کرکے ان حلقوں کے مواضعات میں عوام سے ربط پیدا کرکے ڈاکٹر ے سیوا پرساد راؤ اور ان کے حامیوں کی ظلم و زیادتیوں کا پتہ چلاتے ہوئے رپورٹ پیش کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ اس رپورٹ کی وصولی کے بعد وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے جن کارکنوں و قائدین کو نقصانات ہوئے ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ حقائق کا پتہ چلانے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی مسرس کرشنا دیورائیلو، امبٹی رام بابو، کے مہیش، جی سرینواس ریڈی، جے کرشنا مورتی، محمد اقبال، مصطفی، امجد پاشاہ اور نواز پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین ڈاکٹر اوما ریڈی وینکٹیشورلو، بوتسہ ستیہ نارائنا، اے رام بابو نے آج شام میں ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گنٹور سے ملاقات کرکے تلگودیشم پارٹی قائدین کی جانب سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کارکنوں و قائدین پر کئے گئے حملوں اور مار پیٹ کے واقعات کے تعلق سے نمائندگی کی۔