اے پی کے اضلاع میں سوپر جی ایس ٹی ، سوپر بچت بازار ، مختلف سامان کی نمائش و فروخت

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سابقہ گوداوری اضلاع کاکیناڈا ، ایلورو اور مشرقی و مغربی گوداوری کی ضلعی انتظامیہ پیر سے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہفتہ بھر کے سوپر جی ایس ٹی ، سوپر بچت بازار شروع کررہی ہے ۔ بازار 19 اکٹوبر تک کھلے رہیں گے ۔ مغربی گوداوری کے ضلع کلکٹر چدالاوادا ناگرانی نے کہا کہ علاقے کا بازار بھیما ورم کے کاسمو پولیٹن کلب میں ہوگا ۔ یہ چار زمروں کے سامان کی نمائش اور فروخت کرے گا جو صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک گاہکوں کو کم جی ایس ٹی پردیگا ۔ ناگرانی نے کہا کہ مقامی تاجر بھی اپنی مصنوعات اس مقام پر فروخت کرتے ہیں جس میں دیوالی کے تہوار کی چھوٹ کامبو آفرز اور بونانزا شامل ہوں گے ۔ جن کا تاجر منصوبہ بنا سکتے ہیں ۔ یہاں تک کہ مقامی مینوفیکچرز بھی اپنا سامان صارفین کو فروخت کرسکتے ہیں ۔ بشمول آلات ، دستکاری ، ہینڈلوم ، ٹکسٹائیل ، ریڈی میڈ ، کتابیں ، اسٹیشنری ، زراعت کا سامان ، انٹیرئیر سامان ، فرنیچر اور آٹو موبائل بھی شامل ہوں گے ۔ ایلورو ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ویٹری سیلوی نے کہا کہ وہ ایلورو میں سامان کی فروخت کے لیے ہیلاپوری اتسو کا اہتمام کریں گے ۔ ساتھ ہی گاہکوں کو راغب کرنے کے لیے ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے ۔ ویٹری سیلوی نے کہا کہ تین صارفین جو سب سے زیادہ قیمت کا سامان خریدیں گے انہیں مفت تحائف دئیے جائیں گے ۔ راجہ مہیندرا ورم میونسپل کارپوریشن دوپہر 2 بجے سے پشکر گھاٹ پر سیلف ہیلپ گروپس اور مقامی صنعت کاروں کے تعاون سے سامان کی نمائش اور فروخت کا اہتمام کرے گا ۔ کاکیناڈا ضلع کلکٹر ایس شان موہن نے کہا کہ ان کی جی ایس ٹی سوپر سیونگ سیلز کا اہتمام پیدا چلامیا کلیانہ منڈپم میں کیا جائے گا ۔ عام سامان کے علاوہ فروخت ہونے والی مصنوعات میں سمنٹ ، کھیلوں کا سامان، سولار پیانل ، ہیلتھ لائف انشورنس ، ادویات ، کاشتکاری کا سامان ، کیڑے مار ادویات اور آبپاشی کے آلات شامل ہوں گے ۔۔ ش