اے پی کے تعلیمی اداروں پر آئی ٹی چھاپے

   

حیدرآباد۔ 4مارچ (یو این آئی)انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے آج اے پی کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر چھاپے مارے ۔انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے نارائنا اور سری چیتنیہ جونیرکالجس پر یہ چھاپے مارے ۔بتایاجاتا ہے کہ مالیاتی بے قاعدگیوں کے نتیجہ میں یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی۔یہ چھاپے صبح آٹھ بجے شروع ہوئے اور حکام نے کالجس سے کئی اہم دستاویزات اور ریکارڈس بھی ضبط کئے ۔آئی ٹی کے عہدیداروں نے ان کالجس کے ڈائرکٹرس کے مکانات پر بھی چھاپے مارے ۔آج ہی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے آغاز کے موقع پر ہی اس طرح کے آئی ٹی چھاپوں سے سنسنی پھیل گئی۔اسی دوران اے پی کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے بعض لیڈروں نے الزام لگایا کہ ان چھاپوں کے پیچھے سیاسی سازش ہے تاہم آئی ٹی کے عہدیداروں نے ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔