اے پی کے دارالحکومت کے مسئلہ پر امراوتی کے کسانوں کا احتجاج

   

حیدرآباد۔ ایک ریاست ایک دارالحکومت کے مطالبہ پر اے پی کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں اور خواتین کا احتجاج 400ویں دن میں داخل ہوگیا۔ امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے پر زوردیتے ہوئے کسانوں کی جانب سے یہ تحریک چلائی جارہی ہے ۔ آج اس تحریک کے 400دن کی تکمیل کے موقع پر امراوتی کے بیشتر دیہاتوں میں بڑے پیمانہ پر ریلیاں نکالی گئیں۔تُلورو میں آج صبح نکالی گئی ریلی نے پیدا پریمی، نیکالورو ، اننت ورم اور دیگر علاقوں کا احاطہ کیا۔ ان ریلیوں میں مختلف جماعتوں کے لیڈروں نے حصہ لیتے ہوئے کسانوں کی اس تحریک کی مدد اور ان کی تحریک کی حمایت کااعلان کیا۔