اے پی کے رکن پارلیمنٹ رگھو رام کو ہراسانی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے آج وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ رگھو رام کرشنا راجو کے فرزند بھرت کی درخواست کی سماعت کی۔ انہوں نے پولیس کی تحویل میں اذیت رسانی کی شکایت کرتے ہوئے درخواست دائر کی اور کہا کہ گذشتہ ڈھائی سال سے رگھو رام کو آندھرا پردیش آنے سے روکنے کیلئے مختلف رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تحویل میں اذیت رسانی کا الزام عائد کیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آندھرا پردیش حکومت کو فریق کے طور پر شامل کرنے کی ہدایت دی۔ رگھو رام کے فرزند کے وکیل نے کہا کہ اس معاملہ میں حکومت کو فریق بنانے کے بجائے سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کا موقف جاننے کے بعد ہی سی بی آئی تحقیقات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مقدمہ کی سماعت دو ہفتے بعد مقرر کی گئی۔ر