اے پی کے ضلع الوری سیتاراماراجومیں انکاونٹر۔تین ماؤسٹ ہلاک

   

حیدرآباد 18 جون (یو این آئی) آندھراپردیش کے الوری سیتا راما راجو ضلع کے مارے ڈوملی کے جنگلات میں چہارشنبہ کی صبح سیکوریٹی فورسس اور ماؤسٹوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں تین ماؤسٹ ہلاک ہوگئے ، جن میں سنٹرل کمیٹی کا رکن جی روی عرف اُدے اور زونل کمیٹی کی رکن ارونا شامل ہیں۔ تیسری ماؤسٹ کی شناخت خاتون انقلابی انجو کے طور پر کی گئی ہے ۔ انکاؤنٹر کے بعد دیگر ماؤسٹ جنگلات میں فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں مزید ماؤسٹوں کی موجودگی کا شبہ ہے جس پر جنگلات میں گرے ہاؤنڈ فورسس کا تلاشی آپریشن جاری ہے ۔