اے پی کے لئے ایم بی بی ایس کی اضافی 460نشستیں

   

حیدرآباد ،26 جولائی ( یو این آئی) اے پی کے 11سرکاری میڈیکل کالجس کے لئے ایم بی بی ایس کی اضافی 460نشستیں منظور کی گئی ہیں۔پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں نشستوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ان نشستوں کو موجودہ طورپرجاری کونسلنگ کے ذریعہ پُر کیاجائے گا۔محکمہ صحت و طبابت کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ان میں اننت پور کے میڈیکل کالج کے لئے 50نشستیں،سریکاکلم کے رمس کے لئے 50نشستیں ہوں گی جبکہ بقیہ360 نشستیں معاشی طورپر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے کوٹہ کے لئے ہوں گی۔فی الحال جملہ سرکاری نشستیں 1900ہیں، اننت پور، سریکاکلم کی نشستوں کو ملانے سے یہ تعداد بڑھ کر دو ہزار تک جاپہنچی۔معاشی طورپر پسماندہ طلبہ کے کوٹہ کی نشستوں کو ملالیاجائے توریاست کے جملہ 11میڈیکل کالجس کی نشستوں کی تعداد 2360تک ہوجائے گی۔