اے پی کے مزید 6اضلاع میں آروگیہ شری خدمات کی توسیع

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آروگیہ شری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے جنہوں نے ریاست کے مزید 6اضلاع کے لئے آروگیہ شری خدمات کی توسیع کا آغاز کیا۔وزیراعلی نے انتخابات کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ ایک ہزار روپے سے زائد کے طبی اخراجات کو آروگیہ شری کے تحت لایاجائے گا۔اس وعدہ کے مطابق آروگیہ شری میں کئی تبدیلیاں کی گئی اورجاریہ سال 3جنوری سے مغربی گوداوری ضلع میں اس پر تجرباتی طورپر عمل کا آغاز کیا گیا تھا تاہم آج سے وجیا نگرم، وشاکھا پٹنم، گنٹور اور پرکاشم اضلاع میں بھی اس پر عمل کا آغاز کردیاگیا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہا ہم آروگیہ شری کے امکانات میں توسیع کررہے ہیں۔ایسے افراد جن کی سالانہ آمدنی پانچ لاکھ سے کم ہے ان کا اطلاق آروگیہ شری پر ہوگا۔اے پی ملک کی واحد ریاست ہے جس نے کورونا کو آروگیہ شری کے تحت لایاہے ۔انہوں نے کہاکہ علاج کے لئے کسی کو بھی مقروض نہیں ہونا چاہئے ۔آج سے ہاسپٹلس کے لے آوٹس میں تبدیلی کی گئی ہے اور ایک ہزار روپئے سے زائد کا علاج کروانا پر اس کو آروگیہ شری کے تحت لایاگیا ہے ۔جلد ہی تمام اضلاع میں اضافی خدمات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں 27ٹیچنگ ہاسپٹلس قائم کئے جارہے ہیں۔