حیدرآباد 25دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ کرسمس کے موقع پرضلع کڑپہ میں واقع چرچ میں خصوصی دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر تمام کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی۔بعد ازاں جگن نے ضلع کڑپہ کے پُلی ویندلہ میں بعض ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور بعض ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔