اے پی کے کئی مقامات پر بارش، آبپاشی پروجیکٹس میں پانی کا بہاؤ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ ساحلی اے پی کے کئی مقامات پر آج بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں وجئے واڑہ،گنٹور اور دیگر شہروں میں عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ہوا کے بالائی دباو کے زیر اثر اضلاع مشرقی گوداوری،مغربی گوداوری،پرکاشم،گنٹور،کرشنا میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔پانچ اضلاع کے ٹاونس میں بھی بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا۔اضلاع کرشنا، گنٹور اورپرکاشم میں کئی مقامات پر ٹریفک میں رکاوٹ پیداہوگئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔تمام نہریں لبریز ہوگئیں اور آبپاشی کے تالاب میں بھی پانی کا بہاو دیکھاگیا۔سب سے زیادہ 113میٹر بارش بھیماروم میں ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 99.5ایم ایم بارش مغربی گوداوری ضلع کے اوندی میں ہوئی جبکہ 106ایم ایم بارش وجیانگرم ضلع کے پیناپاکی میں درج کی گئی۔مناسب بارش کی وجہ سے ریاست کے ساحلی اضلاع میں زرعی سرگرمیاں کافی عروج پر دیکھی جارہی ہیں۔اسی دوران ریاست کے آبپاشی پروجیکٹس میں بھی پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے ۔