حیدرآباد : اے پی کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے وجئے واڑہ کے اندراگاندھی اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایااور پولیس کے جتھوں کی سلامی کی۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی آزادی کے لئے جان قربان کرنے والوں کو یاد کیا اوران کو بھرپورخراج پیش کیا۔