حیدرآباد۔ 28 نومبر ( یو این آئی) آندھراپردیش کے گورنروشوابھوشن ہری چندن نے مشہور سماجی جہد کار جیوتی باپھولے کو ان کی برسی کے موقع پر راج بھون کے دربار ہال میں خراج پیش کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پھولے ایک سماجی جہد کار تھے جنہوں نے چھوت چھات کے خلاف جدوجہد کی تھی۔گورنر نے کہاکہ تمام کے لئے مساوی انصاف کی فراہمی کے لئے جیوتی پھولے کی زیرقیادت تحریک کی ان دنوں اونچی ذات کے افراد نے مخالفت کی تھی تاہم پھولے اپنے اصولوں اور نظریات پر قائم رہے اور تاحیات جدوجہد کرتے رہے ۔جیوتی پھولے کو خراج پیش کرنے کے بعد گورنر نے کہا کہ اس عظیم شخصیت کو یاد کرنے کا اعزاز ان کو حاصل ہوا ہے ۔