اے پی : یونیورسٹی ٹیچرس کے تقررات کو منظوری : جگن

   

امراوتی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست کی تمام یونیورسٹیز میں اسسٹنٹ پروفیسروں کے تقررات کو منظوری دیدی ہے ۔ انہوں نے ریاست میں اعلی تعلیم کے مسئلہ پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ اعلی تعلیم میں 90 فیصد تک طلبا کا اندراج عمل میں لایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کی فلاحی اسکیمات کے تناسب سے طلبا کو اعلی تعلیمی کورسیس میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کورس میں اپرنٹس شرع کی گئی ہے اور مہارتوں کو فروغ دینے کی تربیت بھی دی جائیگی ۔