اے پی ۔ ای سیٹ کے نتائج جاری

   

امراوتی 2 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش بورڈ برائے اعلی تعلیم نے اے پی ای سیٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ امیداوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ cets.apsche.ap.gov.in ویب سایئٹ پر نتائج کا مشاہدہ کریں۔ جے اے ٹی یو کاکناڈا نے ای سیٹ امتحان کا 20 جون کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ زائد از 38000 امیدواروں نے اس میں شرکت کی تھی ۔ ابتدائی کی 23 جون کو جاری کی گئی تھی ۔ آج نتائج جاری کردئے گئے ۔