حیدرآباد 28مئی(یواین آئی) آندھرا پردیش انکاپلی میں 2500کلوگانجہ ضبط کیا گیا ۔ ممنوعہ گانجہ اُس وقت ضبط کیا گیا جب اس کی مختلف گاڑیوں کے ذریعہ اسمگلنگ کی جارہی تھی۔پولیس نے ایک اطلاع پر اس گانجہ کو ضبط کرتے ہوئے 11افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ڈی سی ایم، بولیرو اورایک بائیک کو ضبط کرلیا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ممنوعہ گانجہ کی اسمگلنگ کی کوششوں کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ان کو ضبط کیا ہے ۔