اے پی:آلودہ پانی پینے سے 30افراد بیمارپڑگئے

   

حیدرآباد20 مئی (یواین آئی) کرنول کے ادونی منڈل میں آلودہ پانی پینے سے 30 افرادبیمار ہو گئے ۔ متاثرین کو ادونی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ مقامی افرادنے تشویش کا اظہارکرکے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس کو پینے سے وہ بیمار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے صحت عامہ کے مفاد میں بہتر اورمعیاری پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے پر زوردیا۔