اے پی:ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشی

   

حیدرآبادیکم فروری(یواین آئی)آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے پیدنا گاوں میں ایک خاندان کے تین افراد نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔مہلوکین کی شناخت 52سالہ پدمنابھ، اس کی بیوی 45سالہ ناگاللیتا اور ان کے بیٹے 25سالہ ناگیندر کے طورپر کی گئی ہے ۔کپڑوں کی تیاری ان کا ذریعہ معاش تھا۔یہ افراد مقروض ہوگئے تھے ۔مالیاتی مسائل کا سامنا نہ کرپانے کی وجہ سے ان افراد نے یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس نے یہ بات بتائی۔اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔