اے پی:ضلع کرنول میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد 2 اکتوبر (یو این آئی) اے پی کرنول کے منترالیم منڈل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ کگل علاقہ میں تیندوے کو دیکھنے کے بعد مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے ۔مقامی افراد نے اس تیندوے کو پہاڑی پر دیکھا جس کے بعد اس کی ویڈیو اپنے سل فون میں قیدکرلی۔یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس کے بعد مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس سے واقف کروایا اور اس تیندوے کو پکڑنے کی خواہش کی۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی افراد سے چوکسی اختیار کرنے اور راتوں کو گھروں سے تنہا نہ نکلنے کی خواہش کی۔ تیندوے کے نظرآنے کے بعد مقامی افراد زرعی سرگرمیوں و دیگر کاموں کو جانے سے خوفزدہ ہیں۔