میدک ۔ صدر منڈل تلگودیشم سابق وزیر اعلی متحدہ آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے 31 قائدین کو لیکر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی تشکیل جدید عمل میں لائی ہے ۔ مسٹر اے کے گنگادھر راؤ صدر ضلع تلگودیشم نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت جنرل سکریٹری تلنگانہ تلگودیشم انہیں یعنی اے کے گنگادھر کو منتخب کیا ہے ۔ اسی طرح سابق صدر اسٹیٹ تلگودیشم مسٹر ایل رمنا کو دوبارہ صدر کے عہدے پر منتخب کیا ہے ۔ جبکہ صدر مرکزی تلگودیشم مسٹر چندرا بابو ہی ہوں گے ۔ اس طرح جدید تشکیل شدہ مرکزی پارٹی میں شھ سینئیر قائدین جی ارونا کماری ، پریتما بھارتی ، ڈی کے ستیہ پربھا اور کوٹلہ سوریہ پرکاش ریڈی ، ناگشیور راؤ ، کاشی ناتھ کو نائب صدور بنایا گیا ہے ۔ جبکہ بحیثیت جنرل سکریٹری مرکزی تلگودیشم پارٹی نارا لوکیش ہوں گے ۔ پارٹی ترجمان کی حیثیت سے ایم ایل سی اشوک بابو کے علاوہ تلنگانہ سے مسرز نرسی ریڈی ، جیوتیشنا ، پریم کمر جین ، محمد نظر اور دیپک ریڈی کو نامزد کیا گیا ہے ۔
مانیر ندی میں نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب
گمبھی راوپیٹ۔ راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع موضع سری گدا میں کوڈیلی ندی کے کنارے درمیانی عمر ایک نہ معلوم خاتون کی مسلح حالت میں نعش دستیاب ہوئی جو ایک بلانکٹ میں لپیٹے ہوئے تھی۔سب اسپکٹر آف پولیس نیلم روی نے خاتون کی نعش کا معائنہ کرئے ہوئے مقامی سرپنچ کے نگرانی میں پنچنامہ کرتے ہوے تحقیقات شروع کردی۔شبہ کیا جارہا ہے کہ کسی نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد ٹھکانے لگانے کی غرض سے ندی میں پھینک دیا۔