با لا نگر میں پولیس کا کارڈن سرچ

   

ٹریفک چالانات کی رقم کی وصولی، گاڑیوں کی ضبطی، مشتبہ افراد گرفتار
حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ بالا نگر میں آج پولیس کی جانب سے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے24560 روپئے ٹریفک جرمانوں کی یکسوئی کرلی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس بالا نگر بی وی پدمجا کی زیر نگرانی انجام دیئے گئے اس آپریشن میں 100 پولیس ملازمین نے حصہ لیا۔ جے این ایس یو آر ایم جو کے ٹی آر کالونی کا حصہ ہے میں پولیس نے تقریباً 98 مکانات کی تلاشی لی۔ اس موقع پر 39 گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا۔ جن کے مالکین اور گاڑیوں کے متعلق دستاویزات بتانے میں ناکام رہے ۔ اس کے علاوہ 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس موقع پر مقامی عوام نے اپنے مسائل پولیس سے پیش کئے۔ پولیس نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے عوام کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔