بائیو گیس پلانٹ کا آج سدی پیٹ میں افتتاح

   

حیدرآباد 19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھریلو کچرے سے سی این جی تیار کرنے والے پہلے بائیو ۔ گیس پلانٹ کا کل پیر کو سدی پیٹ میں افتتاح عمل میں آئیگا ۔ یہ پلانٹ 6 کروڑ روپئے کے صرف ہسے تیار کیا گیا ہے اور بسواپور کے سوچھ باڑی میں واقع ہے ۔ عہدیداروں کے بموجب سدی پیٹ ٹاؤن میں جملہ 40 ہزار خاندان ہے ۔ یہاں سے یومیہ 25 تا 30 ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے ۔ اسی بھیگے کچرے کو ابتداء میں ایک پلانٹ میں ڈال کر ایک اور پلانٹ میں تین دن کیلئے ذخیرہ کیا جاتا ہے جسے بعد میں ایک ٹینک میں خارج کیا جاتا ہے ۔ یہاں مروجہ طریقے اختیار کرتے ہوئے بائیو ۔ گیس تیار کی جاتی ہے ۔ وزیر فینانس و صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ پیر کو اس پلانٹ کا افتتاح انجام دین گے ۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ میں اس طرح کے پلانٹ کا قیام قابل فخر کارنامہ ہے ۔