واشنگٹن :دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک خوف کا ماحول پیدا ہوگا۔ آئندہ جو وباء پھیلے گی ، وہ بائیو ٹریریزم کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ کووڈ۔ 19 آخری وباء نہیں ہوسکتی۔ اس طرح کی وباؤں سے نمٹنے کی تیاری سنجیدگی سے کی جانی چاہئے۔ مائیکروسافٹ کے معاون بانی بل گیٹس نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء پھوٹ پڑنے کے بعد میرے خلاف مختلف تبصرے اور سازشیں کی جارہی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ اس وائرس کے پھیلنے میں میرا ہاتھ ہے ۔ آن لائن پوسٹ کے کئی لاکھ افراد نے ان کے خلاف کئی سازشی کہانیاں درج کی ہیں ۔ ایسے لوگوں کو انہوں نے دشمن اور پاگل قرار دیا ۔ کووڈ۔19 وباء کے دوران اس مرض کے امریکہ کے ماہر انتھونی فوسی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ یہ کوئی بھی قیاس آرائی نہیں کرے گا کہ میں اور ڈاکٹر فوسی کو اس وباء کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے ۔ مجھے توقع ہے کہ ہمارے کیخلاف اس طرح کی تھیوری ختم ہوجائے گی ۔