بائیڈن انتظامیہ نے سفری پابندیاں ختم کر کے نئے ضوابط لاگو کر دیے

   

واشنگٹن : امریکہ میں داخلے کے حوالے سے سخت ترین پابندیاں ختم کرتے ہوئے نئے ضوابط متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے پیر کے روز ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس کے تحت ان ضوابط کا اطلاق 8نومبر سے ہو گا۔ امریکہ میں گزشتہ برس کے آغاز پر سخت ترین سفری پابندیاں متعارف کروائی گئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ 33 ممالک سے تعلق رکھنے والے اور مکمل طور پر ویکسینیڈ افراد اب امریکہ کا سفر کر سکیں گے۔ اس حکم نامے میں تاہم نابالغوں اور طبی مسائل کے شکار افراد کو ویکسین کی شرط سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔