واشنگٹن: امریکی کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے ساتھی صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہیکہ سروے بتاتے ہیں، ٹرمپ کو شکست دینا ممکن نہ ہوگا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے با خبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہیکہ سابق اسپیکر اور جوبائیڈن کی ساتھی سیاستدان پلوسی نے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ اس بات چیت میں پلوسی اپنی جماعت ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو عوامی سروے کے بارے میں بتایا کہ اکثریت سمجھتی ہیکہ آپ جوبائیڈن کو شکست نہیں دے سکتے۔ پلوسی کے اس موقف سے قبل امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنما چاک شومر نے بھی بتایا تھا کہ صدر بائیڈن پر واضح کردیا ہیکہ ان کا صدارتی دوڑ سے دست بردار ہونا ملک اور ڈیموکریٹک پارٹی کیلئے بہتر ہوگا۔ اسی طرح حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اور ذمہ دار ایڈم شیف بھی صدر بائیڈن سے دوسری مدت کیلئے صدارتی کیلئے اپنی نامزدگی واپس لینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ایڈم شیف نے اخبار لاس اینجلس ٹائمز کو انٹرویو میں اندیشہ ظاہر کیا کہ بائیڈن نومبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے حریف کو ہرانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ذرائع نے ایک سینئر ڈیموکریٹ مشیر کے حوالہ سے بتایا کہ بائیڈن اپنے ساتھیوں کی تجاویز پر اب سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں۔ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہیکہ بائیڈن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی الیکشن کیلئے کوئی نیا امیدوار سامنے لایا جا سکتا ہے۔81 سالہ صدرجوبائیڈن بڑھتی عمر، کمزور پڑتی یادداشت اور بھولنے کی بیماری کا شکار نظر آتے ہیں اور اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے میں بھی غیرمطمئن کارکردگی دکھا پائے تھے۔جس کے بعد ڈیموکریٹس کے رہنماؤں، ووٹرز اور حامیوں کی جانب سے ان سے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہوکر کسی اور امیدوار کو موقع دینے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔