واشنگٹن: ادھر اسرائیل کے خلاف ممکنہ ایرانی حملے کے پیشِ نظر امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ایران اور اس کے پراکسیز کے خطرات کے خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے۔اس حوالے سے عید کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو دھمکی دی تھی۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نمازِ عید پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے غلطی کی، اس کی اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہیے اور ملے گی۔
یورپی پارلیمنٹ: امیگریشن و سیاسی پناہ کے قوانین سخت
بروسلز: یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اور سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے کی اصلاحات منظور کر لیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کا اسائلم اینڈ مائیگریشن معاہدہ 2 سال میں نافذ العمل ہوگا۔ معاہدے کے تحت پناہ کی درخواستوں کو حد سے زیادہ 12 ہفتوں میں نمٹایا جائے گا۔معاہدے کے تحت یورپی یونین میں شامل ممالک پناہ گزینوں کی ذمے داری مشترکہ طور پر اُٹھائیں گے۔