بائیڈن کا رمضان کے موقع پر پیغام، کرونا کے خلاف امریکی مسلمانوں کی کوششوں کی تعریف

   

Ferty9 Clinic

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ماہِ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امریکی مسلمانوں کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے۔خاتونِ اول ڈاکٹر جل بائیڈن اور اپنی طرف سے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مسلمان اس مہینے کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کے دوران مسلمان اپنے اعتقاد کے مطابق دوسروں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا اعادہ کریں گے اور وہ خدا کی نعمتوں کا شکر بھی ادا کریں گے۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کرونا کی عالمی وبا کے دوران ماہ صیام یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ عالمی وبا کے دوران یہ سال کتنا مشکل رہا ہے۔ ان کے بقول وبا کے دوران دوست اور رشتہ دار اجتماعات کی صورت میں اکٹھے ہو کر اس مہینے کو نہیں منا سکیں گے اور سحر اور افطار دونوں وقت لوگ اپنے پیاروں کی موجودگی کے بغیر ہی اس ماہ کی روایات کو پورا کریں گے۔